Head Lines

دل کے مختلف مسائل کا شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی خبر۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی کیمیکل سے پاک مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے ایک ایسی گولی تیار کی ہے جو دل کے امراض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے ــــــ پاکستان اگلے دو سال میں اپنے قریبی دوست چین کے تعاون سے اپنا پہلا خلاء باز خلا میں بھیجے گا ......جاپان نے ایسے روبوٹس بھی تیار کر لیے ہیں جونہ صرف انسان کی طرح ایکسرسائز کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہا سکتے ہیں ......امریکا کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کاسب سے چھوٹا قابل استعمال موبائل فون تیار کیا ہے کمپنی نے اس موبائل کا نام زین کوٹائینی ٹی ون رکھا ہے

Tuesday, February 26, 2019

ریڑھ کی ہڈی میں سوچنے کی صلاحیت موجودہے ماہرین کی نئی دریافت New discovery about the spinal cord

ریڑھ کی ہڈی بھی چند معلومات کو دماغ کی طرح  پروسیس کرنے میں مدد دیتی ہے


میڈیکل ماہرین نے چند ماہ قبل حرام مغز میں چھپے دماغ کے ایک نئے گوشے کی دریافت کا اعلان کیا تھا اور اب خبر یہ ہے کہ ریڑھ کی ہڈی عین دماغ کی طرح بعض معلومات کی پروسیسنگ میں مدد دیتی ہے ۔


discovery about the spinal cord

ٹورنٹو(نیٹ نیوز) ہم یہ سوچتے آئے ہیں کہ سوچنے سمجھنے کا سارا کام صرف ہمارا دماغ ہی کرتا ہے لیکن ریڑھ کی ہڈی میں بھی کئی اعصاب پائے جاتے ہیں اور وہ سادہ حرکات کی انجام دہی اور حرکات و سکنات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں حرام مغز بعض پیچیدہ عمل انجام دیتے ہیں جن میں ہاتھ کی پوزیشن کا ادراک بھی شامل ہے ۔اس ضمن میں پی ایچ ڈی ماہر اینڈریو پروزنسکی کہتے ہیں کہ حرام مغز کی سطح پر کم ازکم ایک پیچیدہ عمل کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی اور اس سے متعلقہ اعضا ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے ، اسے سمجھ کر ناصرف دماغ کو مزید جاننے میں مدد ملے گی بلکہ پیچیدہ امراض کے علاج کی راہ بھی ہموار ہوگی۔