Head Lines

دل کے مختلف مسائل کا شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی خبر۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی کیمیکل سے پاک مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے ایک ایسی گولی تیار کی ہے جو دل کے امراض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے ــــــ پاکستان اگلے دو سال میں اپنے قریبی دوست چین کے تعاون سے اپنا پہلا خلاء باز خلا میں بھیجے گا ......جاپان نے ایسے روبوٹس بھی تیار کر لیے ہیں جونہ صرف انسان کی طرح ایکسرسائز کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہا سکتے ہیں ......امریکا کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کاسب سے چھوٹا قابل استعمال موبائل فون تیار کیا ہے کمپنی نے اس موبائل کا نام زین کوٹائینی ٹی ون رکھا ہے

Sunday, December 27, 2015

سائنسدانوں نے ذہانت کے جین کا سراغ لگا لیا

ماہرین نے ایم ون اور ایم تھری جین کا سراغ لگایا جن کا براہِ راست تعلق ذہانت سے ہوتا ہے


لندن: ماہرین نے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ایسے جین کا نیٹ ورک دریافت کیا ہے جو براہِ راست انسانی ذہانت سے تعلق رکھتے ہیں۔

نیند آنے پر ٹی وی کو کنٹرول کرنے والی جدید جرابیں ایجاد


ٹی وی اسکرین کو پاز کرنے سے پہلے جراب پر ایک سرخ روشنی بھی جلتی ہے

نیویارک: ٹی وی دیکھتے دیکھتے سو جانا عام بات ہے اور بعض اوقات ٹی وی دیکھتے آنکھ لگ جاتی ہے اور کچھ دیر کے بعد کھل جاتی ہے اور یہ یاد ہی نہیں رہتا ہے کہ آنکھ لگنے سے قبل انہوں نے وہ ٹی وی پروگرام کہاں تک دیکھا تھا مگر اب ایک امریکی کمپنی نے اس مسئلے کاحل ڈھونڈ نکالا ہے۔

Wednesday, December 23, 2015

خلائی راکٹ نے زمین پر عمودی لینڈنگ کر کے اس کے دوبارہ استعمال کا راستہ کھول دیا ہے


امریکی خلائی راکٹ کی صحیح سلامت زمین پر واپسی نے نئی تاریخ رقم کردی

کیلیفورنیا: عام طور پر خلائی راکٹ اپنا مشن مکمل کر کے زمین پر واپسی کے سفر کے دوران تباہ ہوجاتے ہیں اوروہ دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہتے لیکن اب امریکی خلائی راکٹ کی زمین پر صحیح سلامتی واپسی نے ان راکٹ کی تاریخ کو ہی بدل دیا ہے اور اب یہ راکٹ دوبارہ استعمال کیے جا سکیں گے اور خرچہ بھی بچایا جا سکے گا۔

Monday, December 21, 2015

آسٹریلیا : پاکستانی سائنسدان جوڑے نے زیرِآب چلنے والے ڈرونزکی کمپنی قائم کرلی

 زیرِآب چلنے والے ڈرونزکی کمپنی

سڈنی آسٹریلیا: پاکستانی سائنسدان جوڑے نے آسٹریلیا میں زیرِ آب ڈرون کمپنی قائم کی ہے جس سے زیرِ آب ڈرون سے پانی کے اندر مقامات پر تحقیق اور نقشہ کشی کی جارہی ہے۔

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی سائنسدان ناصر احسان سمندری (مرین) روبوٹکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتے ہیں جب کہ ان کی بیگم حنا احسان نے ڈیٹا تجزیہ ( اینالیٹکس) میں ماسٹرز کیا ہوا ہے ان کی ٹیم کے تیسرے رکن کا مسعود نقشبندی کا تعلق افغانستان سے ہے جو سینسر ٹیکنالوجی کے ماہرہیں اور چوتھے رکن  ابراہیم قزاز لبنانی نژاد آسٹریلوی ہیں جو سول انجینئر ہیں اور اب یہ چاروں آسٹریلوی شہریت رکھتے ہیں۔


ناصر احسان دنیا کے ان چند ماہرین میں شامل ہیں جو پانی کے اندر ڈرون کو چلانے اور اس پر تحقیق پر مہارت رکھتےہیں، فوٹو: اے بس سلوشنز

فزکس کی 7 اسباق پر مشتمل کتاب کی فروخت نے ’’ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

سیون بریف لیسنس آن فزکس

لندن: اٹلی کے سائنسداں کارلو روویلی کی ایک دلچسپ کتاب ’’ طبیعات کے 7 مختصر اسباق‘‘ ( سیون بریف لیسنس آن فزکس) اس وقت دھڑا دھڑ فروخت ہورہی ہے اور اس نے ای ایل جیمز کی کتاب ’’ ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔

دھنک یا قوسِ قزح 12 مختلف انداز کی ہوسکتی ہیں، سائنس دان


بارش کے قطروں کے سائز اور سورج کے زاویے پر قوسِ قزح کے رنگوں اور بناوٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں،سائنسدان


پیرس: بارش کے بعد آسمان پر بننے والی دلکش رنگوں کی قوس ایک دو نہیں بلکہ 12 مختلف انداز میں ترتیب پاتی ہیں۔

دوا کا حد سے زیادہ استعمال، امریکہ میں ریکارڈ اموات

امریکی حکام کے مطابق گذشتہ برس 47 ہزار سے زائد امریکیوں کی موت کی وجہ دوا کی حد سے زیادہ مقدار لینا بنی۔

امراض کو کنٹرول کرنے اور ان سے بچاؤ کے ادارے سی ڈی سی نے جمعے کو جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک سال میں دوا کی زیادہ مقدار کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔


Sunday, December 20, 2015

مائیکروسافٹ نے پرسنل کمپیوٹر کی جگہ استعمال ہونے والے اسمارٹ فون پیش کردیئے



سان فرانسسكو: مائیکروسافٹ نے لومیا 950 اور950 ایکس ایل نامی دو اہم ماڈل پیش کیے ہیں جن میں ونڈوز 10، ونڈوز ہیلو بی ٹا اور کونٹینم فیچرز متعارف کرائے گیے ہیں جن کی بدولت فون دستی پی سی بن جاتا ہے اور اسے مخصوص پورٹ سے جوڑنے کے بعد مانیٹر سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔


دنیا کا گرم ترین سال 2016 ہوگا ، برطانوی ماہرین موسمیات



 کہا جا رہا تھا کہ 2015 گزشتہ صدی کا گرم ترین سال ہے اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری کا اضافہ ہوا ہے لیکن اب برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2016 زیادہ گرم سال ہوگا جو زمین پر انتہائی گہرے اثرات چھوڑے گا۔

وائی فائی اوردیگرسگنلز سے محفوظ رکھنے والی جدید کیپ تیار



لندن: دنیا میں کئی افراد ایسے ہیں جنہیں وائی فائی سگنلز سے الرجی ہوتی ہے اور اسی طرح سیل فون

 اور وائرلیس کی الیکٹرومیگنیٹک شعاعیں بھی انہیں متاثرکرتی ہیں اسی لیے اب ان کے لیے ایک خاص
ٹوپی تیار کی گئی ہے جو انہیں  وائرلیس سگنلز کی بھرمار سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

سلواکیہ کے دو نوجوانوں کے مطابق سیل فون ٹاور اور وائی فائی سگنلز ان کی نیند میں خلل پیدا کرتے ہیں جس کے چھٹکارے کے لیے انہیں دھاتی تہہ ( ٹن فوائل) جیسی ایسی کوئی شے بنانے کا خیال آیا جو انسانوں کو وائی فائی اور ایسے سگنلز سے محفوظ رکھ سکے۔ اس کے لیے انہوں نے چاندی کے تاروں سے بنا لباس اختیار کیا جو فوجی اہلکار پہنتے ہیں کیونکہ اس طرح وہ سیٹلائٹ سگنلز سے اوجھل رہتے ہیں۔ اس کے بعد اسی کپڑے سے پہلی ٹوپی بنائی گئی اور جب