Head Lines

دل کے مختلف مسائل کا شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی خبر۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی کیمیکل سے پاک مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے ایک ایسی گولی تیار کی ہے جو دل کے امراض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے ــــــ پاکستان اگلے دو سال میں اپنے قریبی دوست چین کے تعاون سے اپنا پہلا خلاء باز خلا میں بھیجے گا ......جاپان نے ایسے روبوٹس بھی تیار کر لیے ہیں جونہ صرف انسان کی طرح ایکسرسائز کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہا سکتے ہیں ......امریکا کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کاسب سے چھوٹا قابل استعمال موبائل فون تیار کیا ہے کمپنی نے اس موبائل کا نام زین کوٹائینی ٹی ون رکھا ہے

Monday, December 21, 2015

فزکس کی 7 اسباق پر مشتمل کتاب کی فروخت نے ’’ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

سیون بریف لیسنس آن فزکس

لندن: اٹلی کے سائنسداں کارلو روویلی کی ایک دلچسپ کتاب ’’ طبیعات کے 7 مختصر اسباق‘‘ ( سیون بریف لیسنس آن فزکس) اس وقت دھڑا دھڑ فروخت ہورہی ہے اور اس نے ای ایل جیمز کی کتاب ’’ ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔

عموماً سائنس کی کتب اتنی زیادہ تعداد میں فروخت نہیں ہوتیں اور اسی لیے اسے ایک اہم خبرقرار دیا جارہا ہے ۔ کارلو کی کتاب پہلے اطالوی زبان میں شائع ہوکر بہت تیزی سے فروخت ہوئی تھی جس کے بعد لندن کے ایک معروف پبلشر نے اس کا انگریزی ترجمہ شائع کیا ہے۔ اشاعتی ادارے کے مطابق یہ کتاب تاریخی لحاظ سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سائنسی کتاب ہے جب کہ ’’ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کتاب پوری دنیا میں 10 کروڑ کی تعداد میں فروخت ہوئی تھی لیکن اس کتاب کی فروخت اس سے بھی تجاوز کرگئی ہے جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
عموماً فزکس کی کتابیں خشک ہونے کی بنا پر کم کم فروخت ہوتی ہیں لیکن معروف سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب ’’دی بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل ہے۔ اس کے مصنف کارلو روویلی بنیادی  طور پر نظری طبیعیات میں کوانٹم گریوٹی کے ماہر ہیں اور انہیں پیچیدہ سائنسی نظریات کو بہت آسان انداز میں بیان کرنے پر مہارت حاصل ہے۔
اس کتاب کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہ صرف 78 صفحات پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں 7 ابواب میں سب سے پہلے انہوں نے ثقلی میدان ( گریوٹیشنل فیلڈ) کا تعارف پیش کیا ہے۔ اس کے بعد دوسرے باب کا نام ’’کوانٹا‘‘ رکھا ہے جس میں کوانٹم میکانیات کو بیان کیا گیا ہے جب کہ تیسرے باب میں کائنات کی ساخت، چوتھے باب میں کائناتی ذرات، پانچویں باب میں ذرات کے درمیان عمل، اس کے بعد ٹائم اینڈ اسپیس اور دیگر مظاہر اور آخر میں انسان کی موجودگی کو بیان کیا گیا ہے۔ آن لائن کتابوں کی فروخت کی مشہور ویب سائٹ کے مطابق یہ کتاب وہاں بھی بیسٹ سیلر ہے اوربڑی تعداد میں فروخت ہورہی ہے۔



No comments:

Post a Comment