Head Lines

دل کے مختلف مسائل کا شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی خبر۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی کیمیکل سے پاک مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے ایک ایسی گولی تیار کی ہے جو دل کے امراض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے ــــــ پاکستان اگلے دو سال میں اپنے قریبی دوست چین کے تعاون سے اپنا پہلا خلاء باز خلا میں بھیجے گا ......جاپان نے ایسے روبوٹس بھی تیار کر لیے ہیں جونہ صرف انسان کی طرح ایکسرسائز کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہا سکتے ہیں ......امریکا کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کاسب سے چھوٹا قابل استعمال موبائل فون تیار کیا ہے کمپنی نے اس موبائل کا نام زین کوٹائینی ٹی ون رکھا ہے

Wednesday, December 23, 2015

خلائی راکٹ نے زمین پر عمودی لینڈنگ کر کے اس کے دوبارہ استعمال کا راستہ کھول دیا ہے


امریکی خلائی راکٹ کی صحیح سلامت زمین پر واپسی نے نئی تاریخ رقم کردی

کیلیفورنیا: عام طور پر خلائی راکٹ اپنا مشن مکمل کر کے زمین پر واپسی کے سفر کے دوران تباہ ہوجاتے ہیں اوروہ دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہتے لیکن اب امریکی خلائی راکٹ کی زمین پر صحیح سلامتی واپسی نے ان راکٹ کی تاریخ کو ہی بدل دیا ہے اور اب یہ راکٹ دوبارہ استعمال کیے جا سکیں گے اور خرچہ بھی بچایا جا سکے گا۔

ناسا کے ساتھ مل کر کام کرنے والی امریکی کمپنی اسپیس ایکس کافی عرصے سے اس کوشش میں مصروف تھی کہ راکٹ کو عمودی طور پر زمین پر لینڈ کرایا جائے اور اس کوشش میں 11 راکٹ خلا میں بھیجے گئے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، 23 منزلہ عمارت جتنے لمبے فیلکن 9 کرافٹ نے  کیپ کینا ویرل ایئر فورس اسٹیشن کیلیفورینا سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور اپنی انتہائی اونچائی 200 کلومیٹر تک پہنچنے کے بعد زمین کی جانب سفر شروع کردیا اور 10 منٹ کی مسافت کے بعد اپنی لاؤنچنگ پیڈ سے 9.65 کلومیٹر دور جنوب کی جانب عمودی طور پر کامیاب لینڈنگ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ راکٹ نے اپنی واپسی پر جیسے ہی زمین پر قدم رکھا اسے براہ راست دیکھنے والے کمپنی کے سائنس دانوں اور ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ خلائی اسپیس ایکسپلوریشن کی دنیا میں ایک بڑی کامیابی ہے جس سے نہ صرف اس راکٹ کو استعمال کیا جاسکے گا بلکہ اسے دوبارہ اڑان کے قابل بھی بنا یا جاسکے گا جس سے آپریشنل قیمت میں بھی کمی آجائے گی۔

No comments:

Post a Comment