Head Lines

دل کے مختلف مسائل کا شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی خبر۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی کیمیکل سے پاک مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے ایک ایسی گولی تیار کی ہے جو دل کے امراض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے ــــــ پاکستان اگلے دو سال میں اپنے قریبی دوست چین کے تعاون سے اپنا پہلا خلاء باز خلا میں بھیجے گا ......جاپان نے ایسے روبوٹس بھی تیار کر لیے ہیں جونہ صرف انسان کی طرح ایکسرسائز کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہا سکتے ہیں ......امریکا کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کاسب سے چھوٹا قابل استعمال موبائل فون تیار کیا ہے کمپنی نے اس موبائل کا نام زین کوٹائینی ٹی ون رکھا ہے

Sunday, December 27, 2015

سائنسدانوں نے ذہانت کے جین کا سراغ لگا لیا

ماہرین نے ایم ون اور ایم تھری جین کا سراغ لگایا جن کا براہِ راست تعلق ذہانت سے ہوتا ہے


لندن: ماہرین نے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ایسے جین کا نیٹ ورک دریافت کیا ہے جو براہِ راست انسانی ذہانت سے تعلق رکھتے ہیں۔


ماہرین کے مطابق یہ جین یادداشت، توجہ اور ارتکاز، دلیل و منطق اور دماغی پروسیسنگ کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان چیزوں کا تعلق ذہانت سے ہوتا ہے۔ امپیریل کالج لندن کے سائنسداں اب چاہتے ہیں کہ ان جین کو آن یا آف کرنے کا کوئی طریقہ دریافت ہوسکے جنہیں ’’جین سوئچ‘‘ کہا جاسکتا ہے اور اس طرح آج نہیں تو کل ان جین کو سرگرم کرکے لوگوں کو ذہین بھی بنانا ممکن ہوسکے گا۔
اگرچہ یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے لیکن امید ہے کہ اس سے انسانی ذہانت بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔ تحقیق کے مرکزی ماہر کا کہنا ہےکہ ہمیں معلوم تھا کہ ذہانت میں جین کا تعلق ہوتا ہے لیکن اس کے جین اس سے قبل دریافت نہیں ہوئے تھے۔ یہ تحقیق انسانی ذہانت میں ملوث جین اور ان کے باہمی رابطوں کو ظاہر کرتی ہے جب کہ ایم ون اور ایم تھری جین کو سرگرم کیا جاسکتا ہے۔
اس تحقیق کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے سرجری سے گزرنے والے مرگی کے مریضوں کا معائنہ کرکے اس کا تندرست لوگوں سے موازنہ کیا جس کے بعد کمپیوٹر ماڈل استعمال کیے گئے تومعلوم ہوا ہے کہ جو جین ذہانت کی وجہ بنتے ہیں، مرگی اور دیگر امراض میں وہی متاثر ہوتے ہیں۔ اس تحقیق سے مرگی اور سیکھنے میں تاخیر جیسے امراض کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی


No comments:

Post a Comment