Head Lines

دل کے مختلف مسائل کا شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی خبر۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی کیمیکل سے پاک مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے ایک ایسی گولی تیار کی ہے جو دل کے امراض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے ــــــ پاکستان اگلے دو سال میں اپنے قریبی دوست چین کے تعاون سے اپنا پہلا خلاء باز خلا میں بھیجے گا ......جاپان نے ایسے روبوٹس بھی تیار کر لیے ہیں جونہ صرف انسان کی طرح ایکسرسائز کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہا سکتے ہیں ......امریکا کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کاسب سے چھوٹا قابل استعمال موبائل فون تیار کیا ہے کمپنی نے اس موبائل کا نام زین کوٹائینی ٹی ون رکھا ہے

Sunday, December 27, 2015

نیند آنے پر ٹی وی کو کنٹرول کرنے والی جدید جرابیں ایجاد


ٹی وی اسکرین کو پاز کرنے سے پہلے جراب پر ایک سرخ روشنی بھی جلتی ہے

نیویارک: ٹی وی دیکھتے دیکھتے سو جانا عام بات ہے اور بعض اوقات ٹی وی دیکھتے آنکھ لگ جاتی ہے اور کچھ دیر کے بعد کھل جاتی ہے اور یہ یاد ہی نہیں رہتا ہے کہ آنکھ لگنے سے قبل انہوں نے وہ ٹی وی پروگرام کہاں تک دیکھا تھا مگر اب ایک امریکی کمپنی نے اس مسئلے کاحل ڈھونڈ نکالا ہے۔

امریکی کمپنی نیٹ فلیکس نے ایسی جرابیں متعارف کرادی ہیں جو سونے کی صورت میں ٹٰی وی ڈرامے یا شو کو وہیں پر روک دیں گی جہاں آپ کی آنکھ بند ہوئی یا آپ اونگھ آئی تھی۔ ماہرین کے مطابق ان جرابوں میں لگے سنسر صارفین کی حرکات پر نظر رکھتے ہیں اور جیسے ہی صارف بے حس وحرکت ہوتا یعنی سوجاتا ہے تو ٹی وی اسکرین پاز ہوجاتی ہے۔
ٹی وی اسکرین کو پاز کرنے سے پہلے جراب پر ایک سرخ روشنی بھی جلتی ہے جس کے جلنے کا مطلب ہے کہ جراب صارف کو بے حس وحرکت محسوس کررہے ہیں اور اگر صارف نے حرکت نہ کی تو کچھ دیر میں ٹی وی رک جائے گا اور اگر صارف پاؤں وغیرہ ہلا دے تو پاز کی کمانڈ کا کاؤنڈ ڈاؤن منسوخ ہوجائے گا۔





No comments:

Post a Comment