Head Lines

دل کے مختلف مسائل کا شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی خبر۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی کیمیکل سے پاک مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے ایک ایسی گولی تیار کی ہے جو دل کے امراض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے ــــــ پاکستان اگلے دو سال میں اپنے قریبی دوست چین کے تعاون سے اپنا پہلا خلاء باز خلا میں بھیجے گا ......جاپان نے ایسے روبوٹس بھی تیار کر لیے ہیں جونہ صرف انسان کی طرح ایکسرسائز کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہا سکتے ہیں ......امریکا کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کاسب سے چھوٹا قابل استعمال موبائل فون تیار کیا ہے کمپنی نے اس موبائل کا نام زین کوٹائینی ٹی ون رکھا ہے

Sunday, December 20, 2015

مائیکروسافٹ نے پرسنل کمپیوٹر کی جگہ استعمال ہونے والے اسمارٹ فون پیش کردیئے



سان فرانسسكو: مائیکروسافٹ نے لومیا 950 اور950 ایکس ایل نامی دو اہم ماڈل پیش کیے ہیں جن میں ونڈوز 10، ونڈوز ہیلو بی ٹا اور کونٹینم فیچرز متعارف کرائے گیے ہیں جن کی بدولت فون دستی پی سی بن جاتا ہے اور اسے مخصوص پورٹ سے جوڑنے کے بعد مانیٹر سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔




یہ فون ان لوگوں کے لیے بھی موزوں ہے جو ونڈوز اور آپریٹنگ سسٹم والے فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ دونوں فون ڈبل سم والے ہیں جو پاکستانی مزاج کے مطابق ہیں۔ ان میں آفس کی تمام ایپلی کیشنز انسٹال ہیں جن میں اسکائپ، مائیکروسافٹ آفس، 20 میگا پکسل کیمرہ ہے جو کمپیوٹر مانیٹر پر اچھا ڈسپلے فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ کیمرے کی بدولت فورکے ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے۔ لومیا کے دونوں ماڈل میں کونٹینم اور مائیکروسافٹ ڈسپلے ڈاک کی سہولت کی بنا پر ونڈوز اور ڈسپلے کا تسلسل کمپیوٹر مانیٹر پر بھی جاری رکھا جاسکتا ہے گویا یہ فون ایک پرسنل کمپیوٹر کا کام کرتا ہے۔ کام کے دوران آپ فون کالز بھی کرسکتےہیں۔

ان موبائل فونز میں کیمرے کا سینسر جدید ہے اور فون اسکرین تیز دھوپ میں بھی دکھائی دیتا ہے کیونکہ ڈسپلے ٹیکنالوجی میں روشنی بڑھائی گئی ہے۔ نوکیا لومیا 950 اور 950 ایکس ایل کی قیمت بالترتیب 65 اور 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔





No comments:

Post a Comment