Head Lines

دل کے مختلف مسائل کا شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی خبر۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی کیمیکل سے پاک مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے ایک ایسی گولی تیار کی ہے جو دل کے امراض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے ــــــ پاکستان اگلے دو سال میں اپنے قریبی دوست چین کے تعاون سے اپنا پہلا خلاء باز خلا میں بھیجے گا ......جاپان نے ایسے روبوٹس بھی تیار کر لیے ہیں جونہ صرف انسان کی طرح ایکسرسائز کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہا سکتے ہیں ......امریکا کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کاسب سے چھوٹا قابل استعمال موبائل فون تیار کیا ہے کمپنی نے اس موبائل کا نام زین کوٹائینی ٹی ون رکھا ہے

Monday, December 21, 2015

دھنک یا قوسِ قزح 12 مختلف انداز کی ہوسکتی ہیں، سائنس دان


بارش کے قطروں کے سائز اور سورج کے زاویے پر قوسِ قزح کے رنگوں اور بناوٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں،سائنسدان


پیرس: بارش کے بعد آسمان پر بننے والی دلکش رنگوں کی قوس ایک دو نہیں بلکہ 12 مختلف انداز میں ترتیب پاتی ہیں۔


فرانس میں قومی موسمیاتی تحقیقی سینٹر کے ماہر جین رچرڈ کے مطابق بارش کے بعد دو دو اور تین تین کے جوڑوں میں بھی قوسِ قزح اور دھنک بنتی ہیں۔ بعض دھنک تھوڑی دیر میں رنگ بدلتی رہتی ہے اور یہ تبدیلی منٹوں میں بھی  ہوجاتی ہے۔ دھنک بننے کے عمل سورج کی کرنیں پانی کے قطروں میں منعکس ( ریفلیکٹ) اور منعطف ( ریفریکٹ) ہوتی ہیں جس سے روشنی سات رنگوں میں تقسیم ہوجاتی ہے اور سات رنگوں کی کا ایک نیم دائرہ بنتا ہے۔

لیکن روشنی کی مختلف طولِ موج ( ویو لینتھ) کی وجہ سے مختلف رنگ مختلف انداز میں مڑتے ہیں اور اس طرح مختلف انداز میں دھنک وجود میں آتی ہیں جنہیں ’ دھنک کے ذائقوں‘ کا نام دیا گیا ہے ان میں چار رنگوں اور پانچ رنگوں کی دھنک بھی ہوسکتی ہے اور انہیں آربی ون آربی ٹو اور آربی تھری وغیرہ کانام دیا ہے۔ دھنک کے ذائقوں کی کل تعداد 12 ہے۔
مثال کے طور پر چار طرح کی دھنک میں سارے رنگ نظر آتے ہیں جب کہ آربی 6 میں سبز رنگ نہیں ملے گا، اسی طرح آربی 9 میں صرف نیلا اور سرخ رنگ ہی نمایاں ہوتا ہے۔





No comments:

Post a Comment