وقت گزرنے
کے ساتھ ساتھ دل کی شریانوں میں چربی زیادہ اکٹھی ہونے کی وجہ سے خون کی نالیاں
بند ہو جاتی ہیں اور یہ بند ش بعد میں دل کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے ان بیماریوں
کو مکمل طور پر ختم کرنا بہت مشکل ہے البتہ ڈاکٹر حضرات ان بیماریوں سے بچنے کے لیے
روزانہ ورزش کے علاوہ مختلف احتیاطی تدابیر بھی تجویز کرتے ہیں
اب کیمبرج
یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی کیمیکل سے پاک مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے ایک ایسی
گولی تیار کی ہے جو دل کے امراض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے
یہ تو سب
ہی جانتے ہیں کہ ٹماٹر سرخ رنگ کا ہوتا ہے ٹماٹرکی سرخ رنگت ٹماٹر میں موجود ایک
طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ جس کو لائسوپین کہتے ہیں کی وجہ سے ہوتی ہے ماہرین نے دودھ
اور لائسوپین کو یکجا کر کے ایک نیا سپلیمنٹ تیار کیا ہے اس سیپلیمنٹ کو ایٹرونن
ہارٹ کا نام دیا گیا ہے
لائسوپین دل
کی بیماریوں بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اور
دودھ کا اضافہ اس سے جسم میں جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے تیار کیے گئے اس سپلیمنٹ
میں ان دونوں چیزوں کو استعمال کیا گیا ہے اس سپلیمنٹ کو ایک گولی کی شکل میں تیار
کیا گیا ہے جو ایک طرح سے مکمل قدرتی اجزا سے بنائی گئی ہے اور اسے خریدنے کےلیے
کسی ڈاکٹری نسخے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ تجربہ گاہوں میں کیے گئے کئی ٹیسٹ ظاہر کرتے
ہیں کہ اس کا باقاعدہ استعمال خون کی روانی کو 53 فیصد تک بہتر اور رواں بناتا ہے۔
اس سپلیمنٹ
کو پیٹنٹ جاری کرنے والے قانون دان کا کہنا ہے کہ قدرتی اجزا میں عام لوگوں کی دلچسپی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور
اگر کس مخصوص بیماری کا علاج قدرتی اجزا میں مل جائے تو مصنوعی ادویات کے استعمال
سے وہ زیادہ بہتر اور آسان ہے۔ اس سلسلے میں متعدد تحقیقی مقالہ جات شائع ہوچکے ہیں
او آخری ریسرچ پیپر اگلے سال شائع ہو گا۔
لیکٹولائسوپین
پر کام کرنے والے ایک ماہر جوزف شیریان کے مطابق یہ مادّہ دل کی شریانوں اور رگوں
کو بہتر رکھنے میں لاجواب کردار ادا کرتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی اور مرغن
غذائیں رگوں میں پلاک کی شکل میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہیں جس سے ہارٹ اٹیک اور
فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
یہ نیا
سپلیمنٹ مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے تیار کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جلد
ہی اسے باقاعدہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا
,,,,,,,,,
,,,,,,
No comments:
Post a Comment