امریکا کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کاسب سے چھوٹا قابل استعمال موبائل فون تیار کیا ہے کمپنی نے اس موبائل کا نام زین کوٹائینی ٹی ون رکھا ہے
Smallest Cell Phone |
کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ
موبائل فون آج کے جدید سمارٹ فونز کا متبادل تو نہیں ہے البتہ اس کو ایمرجنسی میں
استعمال کیا جاسکتا ہےمثال کے طور پر آپ رات کو گھر سے باہر جارہے ہیں لیکن آپ
اپنا قیمتی سمارٹ فون ساتھ لے کر نہیں جانا چاہتے تو یہ چھوٹا فون آپ کے لئے بہتر انتخاب
ہو سکتا ہے
|
اس چھوٹے سے موبائل کا وزن صرف 13
گرام ہے اور اس کی لمبائی ایک جوان انسان کے انگوٹھے کے برابر ہے یہاں یہ بات بھی
انتہائی دلچسپ ہے کہ جب تجرباتی طور پر اتنا چھوٹا موبائل فون لوگوں کے سامنے رکھا
گیا تو انہوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیااور اتنے چھوٹے موبائل سے فون کرنا ان
کے لئے دلچسپ تجربہ تھا اس پر لگی سکرین کی چوڑائی صرف آدھا انچ ہے اور سکرین
ریزولوشن64 ضرب 32 پکسل ہے
اس میں 200 ایم اے ایچ طاقت کی
بیٹری لگی ہوئی ہے جو تین دن تک چل سکتی ہے اور 180 منٹ بات کرواسکتی ہے اور یہ
بیٹری مائیکرو یوایس بی پورٹ سے چارج ہوتی ہے
فون میں بلیوٹتھ کا آپشن بھی رکھا گیا ہے اور اس میں 300 تک نمبر اور 50
میسجز سیو کئے جا سکتے ہیں
|
البتہ ماہرین کا کا کہنا ہے کہ یہ
فون اتنے چھوٹے سائز کا ہے کہ اس سے میسج ٹائپ کرنا کافی مشکل ہے اور اس میں ایک
اور خرابی یہ ہے کہ یہ صرف ٹوجی نیٹ ورک پر چلتا ہے اور ٹو جی نیٹ ورک وقت کے ساتھ
ساتھ کئی ممالک میں ختم ہوتا جارہا ہے
اس فون کو تجارتی پیمانے پر
تیارکرنےکےلیے انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کی جارہی ہے۔ کمپنی کو 33 ہزار ڈالر درکار
تھے جو اب بڑھ کر 96 ہزار ڈالر ہوچکے ہیں۔ امیدہے کہ مئی 2018 تک یہ زینکو ٹائنی
ٹی ون فون مارکیٹ میں آجائے گا اور
اس کے ایک یونٹ کی قیمت 47 ڈالر ز کےقریب
ہوگی
No comments:
Post a Comment